Course Finder

I already know what I am looking for...

Do you need help finding the right course?

اردو

ہم ہرسال پوری دنیا کے 80 سے زیادہ ممالک کے سینکڑوں آگ بجھانے والے اہلکاروں (فائر فائٹرز) کو تربیت دیتے ہیں جس میں کینیڈا، برازیل، سعودی عرب، وسطی اور مشرقی یورپ، نیم صحارائی افریقہ، اور اسرائیل بھی شامل ہیں۔ 

بین الاقوامی کمپنیاں اور تنظیمیں بغیر کسی جھجک کے ہمارا انتخاب کرتی ہیں کیونکہ ہمارے ذریعہ فراہم کردہ فائرفائٹر گریجوئٹس غیرمعمولی ہوتے ہیں اور وہ  دنیا میں کہیں بھی ہوں امتیازی معیار کا کام کرتے ہیں۔

ہمارے بہترین جانکار اور ماہر تربیت کاران بین الاقوامی انضباطی تقاضوں کو سمجھتے ہیں اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مندوبین کو  ان عملی اور اصولی معلومات سے آراستہ کیا جائے جس کی ضرورت انہیں ان ممالک کیلئے ہے جہاں ان کی تقرری ہے۔

ہمارے متعدد مندوبین کے پاس ان کے اپنے آبائی ملک کے سرٹیفکٹس ہیں، لیکن وہ ہمارے ذریعہ فراہم کی جارہی اعلی ترین عملی تربیت کے لئے ہمارے پاس آتے ہیں، اس میں حقیقی آتش زدگی اور سیاہ دھویں والے آتش زدگی، 'کیمیاوی رساؤ' کا تجربہ، مختصر اور گھری ہوئی جگہ پر آپریشنز، انتہائی سنگین حالات میں زخمیوں کو راحت رسانی شامل ہے۔

ہمارا مجازی تربیتی سوئٹ مندوبین کو آزمانے اور ان کے ردعمل اور فیصلہ سازی کی اہلیتوں کو فروغ دینے کیلئے واقعاتی منظرنامے تخلیق کرتا ہے، ساتھ ہی مندوبین کو  ہمارے 20 ایکڑ کے احاطے پر مشتمل تربیتی سائٹ پر انتہائی اہم عملی تربیت حاصل کرنے سے قبل  آگ سے متعلق امور کے بارے میں ہمارے سازوسامان سے پوری طرح آراستہ کلاس رومز میں تعلیم دی جاتی ہے۔

ہم آپ کے مترجم کیلئے مفت رہائش فراہم کرتے ہیں، یا ہم آپ کیلئے مترجم کا انتظام کرسکتے ہیں۔ ہمارے یہاں بار، ریستوران کیٹرنگ سے لے کر تمام غذائی تقاضوں بشمول حلال، اور عبادت/ میڈیٹیشن کے لئےکثیر العقائد کمرہ موجود ہے۔

دستاویزات اور ویزا سے متعلق مدد سے لے کر سائٹ پر  رہائش کے آرام دہ انتظام اور ایر پورٹ سے لانے تک ہمارے پاس آپ کیلئے ہر چیز کا انتظام ہے۔ 

اس بارے میں مزید معلومات کیلئے انٹرنیشنل فائر ٹریننگ سینٹر کس طرح آ پ کی ضروریات کی تکمیل کرسکتا ہے براہ کرم ہم سے بذریعہ ای میل رابطہ کریں اور ہم فوراً واپس آپ سے رابطہ کریں گے۔